کرینہ کپور سنگھم اگین میں کام کریں گی

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم سنگھم اگین میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔ معروف ہدایت کار روہت شیٹی نے سنگھم اگین کی شوٹنگ شروع کر دی ہے ۔ اس فلم کے ذریعے اجے دیوگن سنگھم کے طور پر واپس آئیں گے ، ان کے ساتھ رنویر سنگھ سمبا اور اکشے کمار سوریاونشی کے طور شامل ہوں گے ۔ چرچاہے کہ ہیں کہ کرینہ کپور سنگھم ریٹرنس کے اپنے ٹریک کو جاری رکھتے ہوئے ، اجے دیوگن کی بیوی کا کردار ادا کرنے کے لیے واپس سنگھم فرنچائزی میں واپس آگئی ہیں۔