کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

   

ممبئی : بالی ووڈ کے طاقتور جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کے دوسرے بیٹے کے 21فبروری 2021ء میں تولد ہونے کے ایک ماہ بعد آج کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ تصویر کو وائرل کیا ہے ۔ ایک ماہ کے شیرخوار کے ساتھ کرینہ کی تصویر میں بتایا گیا کہ کرینہ اپنے شیرخوار کو سینہ سے لگاکر بیٹھی ہیں ۔ دوسرے بیٹے کا چہرہ اگرچیکہ دکھائی نہیں دے رہا ہے لیکن ایک ماہ کی تکمیل کے بعد بالی ووڈ جوڑے نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کے مداحوں نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کرینہ اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی پہلی تصویر دیکھنے کے متمنی ہیں ۔ اسی دوران سیف علی خان کی چھوٹی بہن صبا علی خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ اپنے چھوٹے بھتیجے کے ایک ماہ ہونے پر خوشی محسوس کررہی ہیں ۔