واشنگٹن: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے کریو 7 کا اسپیس ایکس ڈریگن جمعہ کو طے شدہ شیڈول کے مطابق لانچ کیا جائے گا۔ ناسا اسپیس آپریشن مشن ڈائریکٹوریٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر کین بوورسوکس نے پیر کو ایک آڈیو کاسٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک اچھا جائزہ تھا۔ ہر ایک نے جمعہ کو شیڈول کے مطابق لانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔ناسا کے حکام نے کہا کہ اسپیس ایکس ڈریگن مشن ابھی بھی فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں لانچ کمپلیکس 39اے سے جمعہ کی صبح 3:49بجے ای ایس ٹی منصوبہ بندی کے مطابق لانچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈریگن خلائی جہاز، جس کا نام اینڈورینس ہے ،ہفتہ کی صبح 2:02بجے آئی ایس ایس پر پہنچنے والا ہے ۔
۔کریو-7 کے لانچ میں ناسا کے خلاباز جیسمین موگھبیلی، یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے ) کے خلاباز آندریاس موگینسن، جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے ) کے خلاباز ساتوشی فروکاوا اور روسکوسموس کے کاسموناٹ کونسٹنٹین بوریسوف شامل ہوں گے ۔