کریڈیٹ کارڈ کے نام پر دھوکہ ، اکاونٹ سے 50ہزار روپئے غائب

   

عوام کی غفلت کے سبب سائبر جرائم میں اضافہ

یلاریڈی /21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جتنا عوام کو فریبی فون کالس ، فریبی لوگوں سے چوکس رہنے کیلئے ہر روز شعور دلایا جارہا ہے ۔ اتنا ہی لوگ ٹھگوں کے فریبی جال میں پھنس رہے ہیں ۔ منڈل سداشیونگر کے موضع سرکل سے تعلق رکھنے والا سنگم کے آکسیس Axis بینک کھاتہ سے سائبر ٹھگوں نے 50099 روپئے ڈرا کرلئے گئے ۔ سب انسپکٹر مسٹر نریش کی تفصیلات کے مطابق سنگم آکسیس بینک میں کریڈیٹ کارڈ کیلئے درخواست دیا تین دن قبل اور 17 فروری کو شام سے کریڈٹ کارڈ سے متعلق اطلاع کیلئے نامعلوم سائبر ٹھگوں نے فون کیا اور انہیں او ٹی پی نمبر بتانے پر بینک سے تین بار 50099 روپئے ڈرا کئے جانے کا سنگم کو فون پر اطلاع موصول ہوئی ۔ پھر ان کمنگ آئے فون نمبر پر فون کرنے پر یہ نمبر بند بتایا گیا ۔ متاثرہ بینک منیجر کو اس تعلق سے ربط پیدا کرنے پر بینک منیجر نے ہمیں اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے بتایا ۔ جس کے بعد سنگم نے فریب کا شکار ہونے کا یقین کرکے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ واضح رہے کہ آئے دن پولیس عہدیدار مختلف پروگراموں کے ذریعہ عوام کو سائبر جرائم سے چوکس رہنے کیلئے شعور دلانے آرہے ہیں ۔ نامعلوم چالاک ٹھگ اپنے منصوبوں میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔ جب تک شاطر ٹھگوں کے نت نئے طریقوں کو بھانپ نہیں لیا جائے گا عوام کا ان سے محفوظ رہنا ممکن نظر نہیں آتا ۔