ہوشیار پور : کسانوں نے اپنے مطالبات تسلیم کرنے کا دباؤ بنانے کے لئے مختلف زرعی تنظیموں کے بینر تلے جمعہ کو ہوشیار پور ضلع میں کئی مقامات پر مرکزی حکومت کے پتلے نذرآتش کئے ۔کسانوں کے مطالبات میں ان کی فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی قانونی ضمانت، قرض کی معافی، سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد، کسانوں اور مزدوروں کے لیے پنشن اور پولیس کیسز کو واپس لینا شامل ہے ۔