کسانوں کا ہریانہ میں احتجاج ، بی جے پی کا علامتی پتلہ نذرآتش

   

سرسا: ہریانہ کے سرسا میں کسانوں نے اتوار کو بازاروں میں احتجاجی مارچ نکالا اور بعد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا پتلہ نذرآتش کیا۔اس سے پہلے آج کسان نہرو پارک میں جمع ہوئے۔ یہاں سے پتلے اٹھاکر اور نعرے لگاتے ہوئے بازاروں سے ہوتے ہوئے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر چوک پہنچے جہاں انہیں نذرآتش کیا گیا۔ بھارتیہ کسان ایکتا کے صدر لکھویندر سنگھ اولکھ نے کہا کہ 13 فروری سے کسان آندولن۔2چل رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدوں کے مطابق کسان اپنے مطالبات کو نافذ کرانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔