کسانوں کو خودکشی سے روک لیا گیا

   

ستنا : امدادی قیمت پر دھان کی خریداری نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مدھیہ پردیش کے ضلع ستنامیں گلے میں رسی باندھ کر درخت پر چڑھے تین کسانوں کو ضلع انتظامیہ نے آج سمجھا کر نیچے اتار لیا۔یہ تین کسان کل شام سے درخت پر چڑھے ہوہے تھے ۔ اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی شام تالا تھانہ علاقہ کے دھوبہٹ گاؤں کے تین کسان گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر درخت پر چڑھ گئے تھے ۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ تینوں سہارا قیمت پر دھان کی خریداری نہ ہونے کا الزام لگا رہے تھے اور اس کی وجہ سے ناراض تھے ۔