کسانوں کیلئے بجلی کے کنکشن اولین ترجیح : کمار پال

   

پٹنہ : بہار کے توانائی محکمہ کے سکریٹری اور بہار اسٹیٹ پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر پنکج کمار پال نے آج کہا کہ کسانوں کو آبپاشی کیلئے بجلی کے کنکشن فراہم کرنا محکمہ اور بجلی کی فراہمی کمپنیوں کی اولین ترجیح ہے ۔ پال نے اتوار کو کہا کہ بہار کے چوتھے زرعی روڈ میپ کے تحت، ریاست میں زرعی کام کے لیے کل ملاکر سات لاکھ 20 ہزار ڈیزل سے چلنے والے پمپ سیٹوں میں سے ، پہلے کی اسکیموں کے تحت اب تک جملہ 3.60 لاکھ زرعی پمپ سیٹوں کو بجلی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔