کسانوں کی تائید میں آج اندرا پارک پر کانگریس کا دھرنا

   

حیدرآباد: صدرپردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کل سے تین روزہ احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی تائید میں کل 9 جنوری کو صبح 10 بجے اندرا پارک پر دھرنا منظم کیا جائے گا ۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی اس پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔