کسانوں کے احتجاج میں شریک ہونے کے لئے 60سالہ شخص 1000کیلومیٹر سیکل چلاکر دہلی پہنچا

,

   

نئی دہلی۔ بہار کے سیوان سے ایک 60سالہ شخص ستیادیو مانجی جمعرات کے روزگیارہ دن کاسیکل سے سفر کرتے ہوئے1000کیلومیٹر کی مسافت طئے کرتے ہوئے دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے کی غرص سے دہلی ہریانہ سرحد پر تکری پہنچا ہے۔

اے این ائی سے با ت کرتے ہوئے مانجی نے مرکزی حکومت پر زوردیاکہ وہ مذکورہ تین زراعی قوانین سے دستبرداری اختیار کرے۔مانجی نے اے این ائی ”سیوان سے پہنچنے کے لئے گیارہ دن کا وقت مجھے لگا ہے۔

میں حکومت سے مانگ کرتاہوں کہ وہ مذکورہ تین زراعی قوانین واپس لیں۔ جب تک یہ تحریک ختم نہیں ہوجاتی ہے میں یہیں پر رہوں گا“۔

مرکزی حکومت کی جانب سے 26نومبر کے روز نافذ کردہ تین نئے زراعی قوانین کے خلاف قومی درالحکومت کی مختلف سرحدوں پر ہزاروں کی تعداد میں کسان احتجاج کررہے ہیں۔