بی جے پی اور کانگریس اقتدار والی ریاستوں میں تلنگانہ جیسی اسکیمات نہیں
حیدرآباد 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ 28 دسمبر سے کسانوں کے بنک کھاتوں میں ریتو بندھو اسکیم کے تحت فنڈز جمع کرائے جائیں گے ۔ ہریش راؤ ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل دیگوال میں ڈبل بیڈ روم کا افتتاح کیا اور استفادہ کنندگان میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت غریب عوام میں گیٹیڈ کمیونٹی کی طرز پر مفت میں ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کررہی ہے ۔ وزیر فینانس نے عوام سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کانگریس حکومت میں ایسے مکانات دیکھے ہیں ۔ تب گھروں کیلئے غریب عوام کو رشوت دینی پڑتی تھی ۔ اب ایسی صورتحال نہیں ہے ۔ جلد ذاتی اراضیات رکھنے والے غریب عوام کو مکانات کی تعمیرکیلئے مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 5.60 کروڑ روپئے کی لاگت سے کوہیر میں 88 ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 150 کروڑ کے مصارف سے اسمبلی حلقہ ظہیر آباد کو ترقی دی جارہی ہے ۔ کوہیر میں 50 کروڑ کے مصارف سے گورنمنٹ ہاسپٹل تعمیر کیا جارہا ہے ۔ عنقریب ڈائیلاسیس سنٹر قائم کیا جائے گا ۔ بی آر ایس حکومت غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے ۔ تلنگانہ میں جو ترقیاتی و فلاحی اقدامات ہورہے ہیں وہ بی جے پی و کانگریس اقتدار والی ریاستوں میں نہیں ہوئے ہیں ۔ ن