منڈل سطح پر آج ایم آر اوز کو یادداشت اور 30 نومبر کو کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج کیا جائے گا
عادل آباد۔ 23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زراعت پیشہ افراد کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کمربستہ ہوچکی ہے۔ یہ بات عادل آباد ضلع کانگریس صدر ساجد خاں نے اپنی قیام گاہ پر میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ ریاستی کانگریس کی ہدایت پر کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مختلف طرز کے احتجاج منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے پیش نظر جاریہ ماہ کی 24 تاریخ کو منڈل جات کی سطح پر کانگریس ارکان و قائدین زراعت پیشہ افراد کے ہمراہ MRO کو ایک تحریری شکایت پیش کریں گے۔ بعد میں جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو اسمبلی حلقہ کی سطح پر احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا اور ضلع کلکٹر کو ایک تحریری یادداشت پیش کی جائے گی۔ ساجد خاں ضلع پارٹی صدر نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت، کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ شدید بارش کی بناء ہزاروں ایکر اراضی پر لہلاتی ہوئی زرعی فصلوں کو نقصان پہنچا جس کی بناء پر کسان حالات کا شکار دیتے ہوئے ہیں۔ کسانوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے کسانوں کے فصلوں کے نقصانات کی پابجائی کرنے کا مطالبہ کیا جہاں ایک طرف کیا گیا، وہیں دوسری طرف کسانوں کے قرضہ جات کو ایک وقت میں معاف کرنے کا بھی ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں قول پر زرعی اراضی حاصل کرتے ہوئے زراعت کرتے ہوئے کسانوں کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے صدر کمیٹی ناگیش، سابق بلدیہ چیرمین ڈگمبر راؤ، ورکنگ پریسیڈنٹ بی سری دھر، سنتوش، شیخ کلیم، موتی رام، آنند راؤ، مائنارٹی ضلع صدر شکیل، کالی چرن، NSUI صدر سمتن راؤ، ایس راجو یادو، صادق بھائی بھی موجود تھے۔