کسانوں کے مفادات فراموش ، سیاسی مفادات کو ترجیح

   

ریونت ریڈی، کے سی آر کو بدنام کرنے کوفر ڈیم کی تعمیر کو نظرانداز کررہے ہیں: کے ٹی آر
حیدرآباد۔ 18 اپریل (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی مفادات کو اہمیت دے رہے ہیں۔ ریاست میں خشک سالی سے کسان پریشان ہیں، برقی کی ناکافی سربراہی سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کسان خودکشی پر مجبور ہورہے ہیں۔ ریاست میں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر تسلی دینے کے بجائے چیف منسٹر بیرونی ریاستوں میں انتخابی مہم کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے میڈی گڈہ کے قریب کوفر ڈیم کی تعمیر اور مرمت پر توجہ دیتے ہوئے پانی کو لفٹ کرنے کا کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا۔ ڈیم کی تعمیر کیلئے ایل اینڈ ٹی کمپنی سامنے آئی ہے، باوجود اس کے حکومت ’’چلر سیاست‘‘ کرتے ہوئے کسانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہی ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی، سابق چیف منسٹر کے سی آر کو بدنام کرنے کیلئے کوفر ڈیم کی تعمیر کو نظرانداز کررہے ہیں۔ یہ سب سیاسی کھیل صرف لوک سبھا انتخابات کیلئے کیا جارہا ہے۔ 2