بھارتیہ کسان یونین نے تین زرعی قوانین کو مسترد کر نے کے مطالبے کے سلسلے میں جاری تحریک کے تحت دہلی-اترپردیش سرحد پرغازی پور چوکی پر جاری دھرنے کو ہٹائے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ۔ بھارتیہ کسان یونین نے جمعرات کی دوپہر ٹویٹ کر کے کہا کہ کسان بھائیو یہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ غازی پور بارڈر خالی کیا جا رہا ہے ۔ یہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ، ہم یہ دکھا رہے ہیں کہ راستہ کسانوں نے نہیں دہلی پولیس نے بند کیا ہے ۔