کسان ووٹ کی حفاظت کے لیے تیار رہیں، دھوکے باز لیڈروں پر بھروسہ نہ کریں: راکیش ٹکیت

   

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کو ووٹ کی حفاظت کرنی ہوگی۔ دھوکے باز لیڈروں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ 9 اور 10 مارچ کو کسانوں نے گنتی کی جگہوں کے ارد گردقیام کرکے اپنے ووٹوں کی حفاظت کریں۔بی کے یو کے ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نوین کوکرا منڈی کے مقام پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کسان 9 اور 10 مارچ کو کھیتوں کے کام سے چھٹی لے لیں۔ حکومت ان دو دنوں میں انڈینٹ اور بجلی بھی دے گی، لیکن اس جال میں ہرگز نہ آئیں؛بلکہ اپنے ووٹ کی حفاظت کریںاور ووٹوں کی گنتی دیکھیں۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع سے ایک ہاری ہوئی سیٹ جیتنے کی سازش کی جارہی ہے۔ٹکیت نے ٹویٹ کیا کہ ملک کی سرحد اور زراعت کی سیکورٹی کے علاوہ ووٹ کی بھی حفاظت کرنی ہوگی، اب اُس کا وقت آ گیا ہے، کسان 9 اور 10 مارچ کے لیے تیار ہو جائیں۔ خیال ہو کہ پویلس انتظامیہ نے ووٹوں کی گنتی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے کہا کہ 10 مارچ کو شہر کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور ڈھابوں پر باہر کے لوگوں کو ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہوگی،نیز کسی کو ماحول خراب کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی