کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کیا جاسکتا: پولارڈ

   

ابوظہبی ۔ ممبئی انڈینز کے کپتان کیرون پولارڈ جنہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پانچ وکٹوں کی شاندار کامیابی کے بعد پلے آف میں داخلہ لیا ، انہوں نے اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ کو اہم قرار دیا۔کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے اور ٹیم میں موجود تمام کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پولارڈ نے میچ کے بعد کہا کہ میں میچ کے حالات کا تجزیہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں بہت کرکٹ دیکھتا ہوں۔ میں نے اے بی ڈی ویلیئرزکو بولڈکیا اور ان کی وکٹ حاصل کی۔ میں آخری اوور تک انتظار کرسکتا تھا لیکن ہم صرف جسپریت بمراہ پر انحصار نہیں کرسکتے ہیں۔