کشمیری علیحدگی پسند لیڈر الطاف شاہ کی اے ائی ائی ایم ایس دہلی میں موت

,

   

شاہ کو این ائی اے نے2018میں ایک مبینہ دہشت گردانہ مالیہ فراہمی معاملے میں دیگر کئی علیحدگی پسند قائدین کے ساتھ گرفتار کیاتھا‘ جو دہلی کی تہاڑ جیل میں اس کے بعد سے قید تھے۔


سری نگر۔سینئر علیحدگی پسند لیڈر اور سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کا دہلی کے اے ائی ائی ایم ایس میں منگل کے روزانتقال ہوگیاہے۔

فیملی ذرائع نے بتایاکہ تہاڑ جیل میں اپنی سزا کے دوران وہ گردوں کے کینسر کے مرض میں مبتلاہوگئے تھے جس کہ پہلے تہاڑ جیل سے انہیں رام منوہر لوہیا اسپتال اور پھر بعد میں اے ائی ائی ایم ایس علاج کے لئے شریک کرایاگیاتھا

شاہ کو این ائی اے نے2018میں ایک مبینہ دہشت گردانہ مالیہ فراہمی معاملے میں دیگر کئی علیحدگی پسند قائدین کے ساتھ گرفتار کیاتھا‘ جو دہلی کی تہاڑ جیل میں اس کے بعد سے قید تھے۔