نئی دہلی ۔ 14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیری سیاستداں شاہ فیصل کو جموں اینڈ کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار کر کے واپس سرینگر بھیج دیا گیا ۔ وہ استنبول روانگی کیلئے دہلی ایئرپورٹ پہنچے تھے، وہ اپنے ٹوئٹ میں کل تحریر کیا تھا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی اصل دھارے کا اختتام ہے ۔ دستور ساز بتاچکے ہیں لہذا آپ ایک علحدگی پسند بن جائیں یا پھر کٹھ پتلی ۔