کشمیری نوجوانوں کے ساتھ خودسپردگی پالیسی ہندوستان اپنائے گا

,

   

مذکورہ انڈین آرمی نے ہتھیار اٹھانے والے نوجوانوں پر زوردے رہی ہے کہ وہ خودسپردگی اختیار کرلیں تاکہ معاشی میں بہتر انداز میں ان کی بازآبادکاری کی جاسکے۔

سری نگر۔جموں اور کشمیر میں عسکریت پسندی چھوڑنے کے خواہش مند نوجوانوں نے خودسپردگی اور بازآبادکاری کی پالیسی کے ساتھ ہندوستان آگے آرہا ہے۔

دہلی میں ہوم منسٹری کے ساتھ مذکورہ مرکزی وزرات دفاع اس مسلئے پر بات چیت کررہا ہے۔

مذکورہ انڈین آرمی نے ہتھیار اٹھانے والے نوجوانوں پر زوردے رہی ہے کہ وہ خودسپردگی اختیار کرلیں تاکہ معاشی میں بہتر انداز میں ان کی بازآبادکاری کی جاسکے۔

چینا ر کارپس ہیڈکوارٹرس پر یہاں ایک بات چیت کے دوران 15کارپس جی او سی لفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”زیادہ خود سپردگیوں کو روبعمل لانے کے لئے ہمیں مزید کام کرنا ہوگا“۔مذکورہ افیسر نے اشارۃ کہاکہ رفورسس کو ہتھیار اٹھانے والے نوجوانوں کو مارنے میں کوئی خوشی نہیں ہے۔

مذکورہ لوگ مخالف دہشت گردی کاروائیوں کے دوران میدان میں اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں تاکہ نوجوان اپنے ہتھیارپھینک دیں اور خودسپردگی اختیار کرلیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ حکومت خودسپردگی اور بازآبادکاری کی پالیسی پر کام کررہی ہے۔ اس معاملے پر فی الحال وزیر دفاع اور ہوم منسٹری کے درمیان میں بات چیت جاری ہے۔

لفٹنٹ راجو نے کہاکہ ”اس میں بہت سارے معاملات شامل ہیں“ اور مزید کہاکہ مخالف دہشت گردی کارائیوں میں شامل لوگوں کوانہوں نے ہدایت دی ہے کہ غیرمتناسب دستوں کا استعمال نہ کریں۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”جہاں پر بھی ایک مقامی دہشت گرد شامل ہیں‘ پہلے اس کو ہم خودسپردگی کی پیشکش کریں گے۔

محض اسلئے کیونکہ کوئی بھی ہاتھ میں بندوق اٹھاتا ہے اور تصویر لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو مرنا چاہئے“۔

اس سال ہتھیار اٹھانے والے تین نوجوانوں نے خود سپردگی اختیار کی ہے اور 50سے زائد محروس کرلئے گئے ہیں۔

حالات کو معمول پر لانے کے لئے ہندوستانی فوج وادی میں مسلسل کوشش او راصلاحات لانے کاکام کررہی ہے۔