سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر [؟] جموں قومی شاہراہ اتوار کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔قبل ازیں رام بن علاقے میں مٹی کا تودا گر آنے کے پیش نظر قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دیا گیا تھا۔پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے بحالی کا کام مکمل ہونے تک شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کرنے کو کہا تھا۔