کشمیر معاملہ‘ ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ہائی الرٹ پر‘ پاکستانی نژاد ددہشت گرد حملے کا شبہ

,

   

ایک اعلی عہدیدار نے کہاکہ ہندوستانی بحریہ نے ایسٹرن او رویسٹرن ساحلی علاقوں میں ایک الرٹ دیا ہے اور ساتھ مزیدکہاکہ اہم خطرات کی شناخت کے لئے ساحلی علاقوں کے ہرآنے جانے والے راستے کی بروقت نگرانی کی جارہی ہے

نئی دہلی۔ حکومت ہندکی جانب سے جموں کشمیر کو خصوصی درجہ فراہم کرنے والے ارٹیکل370کو ہٹانے کے پیش نظر پاکستان نژاد دہشت گرد حملے کے امکانات کے پیش نظر ہندوستانی بحریہ الرٹ پر ہے۔

ذرائع نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو جانکاری دی ہے کہ ساحلی علاقو ں میں چوکسی میں اضافہ کے اقدامات اس وقت کئے گئے ہیں جب پارلیٹنٹ نے ارٹیکل 370کو فوری عمل کے ساتھ ہٹانے کے فیصلے کو منظوری دی۔

ایک اعلی عہدیدار نے کہاکہ ہندوستانی بحریہ نے ایسٹرن او رویسٹرن ساحلی علاقوں میں ایک الرٹ دیا ہے اور ساتھ مزیدکہاکہ اہم خطرات کی شناخت کے لئے ساحلی علاقوں کے ہرآنے جانے والے راستے کی بروقت نگرانی کی جارہی ہے۔

درایں اثناء عید کے پیش نظر سکیورٹی دستوں نے جموں او رکشمیر میں سخت چوکسی برقرار رکھی ہے۔

وہیں حالات بڑے پیمانے پر پرامن ہیں اور کسی بھی ناگہانی واقعہ کو ٹالنے کے لئے احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ اس بات کی جانکاری جموں کشمیر چیف سکریٹری نے انڈیاٹوڈے ٹی وی دی ہے۔

قبل ازیں دن میں خارجی وزرات کے ترجمان رویش کمار نے پاکستان سے کہاتھا کہ وہ ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور حکومت کے ارٹیکل370کے متعلق اقدام میں مداخلت سے گریز کرے۔

تاہم ہندوستان کے فیصلے بعد سے پاکستان مسلسل جارحانہ تیور اپنائے ہوئے ہے۔

سرحدپار سے چلائی جانے والے دو ٹرینوں کی منسوخی کے بعدپاکستان نے دہلی‘ لاہور‘ دہلی چلائی جانے والے ’دوستی‘ بس سرویس روک دی‘

پاکستان کے ایک سینئر منسٹر نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کرنے اور ریاست کو دو یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے کے پیش نظر یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

مذکورہ دہلی لاہور ’دوستی‘ بس سروس کی پہلی مرتبہ شروعات 1999فبروری میں ہوئی تھی مگر اس کو 2001کے ہندوستان میں ہوئے پارلیمنٹ حملے کے بعد بند کردیاگیاتھا۔