کشمیر معاملے پر ایٹمی جنگ کا خدشہ: پاکستان

   

اسلام آباد، 27 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے دوران ہندوستان کو ایٹمی جنگ کی دھمکی کے ایک دن بعد منگل کو وہاں کے وزیر ریل شیخ رشید احمد نے بھی دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ نے کی دھمکی دی ہے ۔مسٹر احمد نے ایک خانگی نیوز چینل سے بات چیت میں کہا‘‘مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کے سبب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے ’’ ۔ انہوں نے پاکستان ریڈٰیو سے کہا کہ دنیا بھر کے لیڈرچاہتے ہیں کہ کشمیر معاملے کا حل بات چیت کے ذریعے ہو ۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی جی G-7چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے فرانس گئے ہوئے تھے ۔مسٹر مودی نے پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کی ۔ واضح ر ہے کہ حالیہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ مسٹر مودی نے ان سے کشمیر معاملے پر ثالثی کرنے کو کہا ہے ۔