کشمیر میں ایکو فرینڈلی بسیںچلیںگی

   

جموں،21نومبر(سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر حکومت نے 15سال پرانی بسوں کی جگہ پر اب ماحول کے مطابق بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت نے اس منصوبے کے تحت جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ سب سیڈی منصوبہ شروع کرنے کے لئے باضابطہ طورپر منظوری دے دی ہے ۔اس منصوبے کے تحت ٹرانسپورٹروں یا بس مالکان کو 5 لاکھ روپے کی گرانٹ دی جائے گی تاکہ وہ اپنی پرانی بسوں کی جگہ پر نئی ایکو فرینڈلی بسیں خرید سکیں۔ تحفظ کو توجہ میں رکھ کر اور نئی ایکو فرینڈلی فیول ایفی شینٹ بسوں کو شروع کرنے کے لئے اس منصوبے کو منظوری دی گئی ہے ۔