کشمیر میں حالات غیر مستحکم‘ بہتر نہیں ہیں۔ مارکل

,

   

نئی دہلی۔ جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے جمعہ کی شب وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اٹھااوران کے ساتھ موجود جرمن صحافیوں کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ ”کشمیر میں حالات غیر مستحکم‘ اور بہتر نہیں ہے“۔

جرمنی کے انٹرنیشنل ٹی وی چیانل ڈی ڈبلیو کے چیف پولٹیکل ایڈیٹر مائیکل کیفنر نے ٹوئٹ میں یہ کہاکہ”کشمیر کوختم کرنے کے متعلق تنقیدیں معمول کے ڈنر سے قبل ہوئیں‘ مارکل نے کہاکہ ”وہاں پر لوگوں کے حالات غیر مستحکم ہیں اور ٹھیک نہیں ہیں“۔

مارکل نے مودی سے لوک کلیان مارگ میں ان کے سرکاری دفتر میں 7بجے کے قریب دوسرے دور کی بات چیت کے لئے ملاقات کی۔ اپنے ہمراہ ائے جرمنی میڈیا کے نمائندوں کو انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی شب انہوں نے مودی سے ملاقات کے دوران مسلئے کو اٹھایا‘ حالانکہ کشمیرکے تئیں ہندوستان کے موقف سے وہ واقف ہیں

۔جموں او رکشمیر کو دو مرکزکے زیر اقتدار علاقے جموں کشمیر او رلداخ میں سرکاری طورپر تقسیم کئے جانے کے ایک دن بعد جرمن وائس چانسلر کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔یوروپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ کے اس ہفتہ کے اوائل میں کشمیر دورے کا بھی بات چیت میں تذکرہ کیاگیاہے۔

قبل ازیں دن میں مارکل او رمودی نے پانچوں میں بین حکومتی بات چیت حیدرآباد ہاوز میں کی ا سکے بعد دونو ں جانب سے بیس معاہدہ پر بھی دستخط کی گئی ہے۔ قبل ازیں استقبالیہ تقریب جو راشٹرپیی بھون میں منعقد کی گئی تھی‘ مارکل دونوں ممالک کے قومی ترانہ بجائے جانے کے وقت بیٹھی رہی۔

جرمن حکومت کی جانب سے اس درخواست کو ہندوستان نے تسلیم کیاتھا جس میں گذارش کی گئی تھی کہ مارکل خراب صحت کی وجہہ سے بیٹھی رہیں گی۔ تاہم قومی ترانہ جو نہایت مختصر تھا کے وقت کھڑے نہ ہونے پر سوشیل میڈیا پر انہیں نشانہ بنایاجارہا ہے