کشمیر میں دو ہندوستانی فوجی ہلاک

   

سرینگر : کشمیر میں مشتبہ علیحدگی پسندوں نے ہندوستانی فوج کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں آک افسر بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ مینڈھر علاقہ میں پیش آیا جہاں گزشتہ دو ہفتوں میں 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے اس حصے میں فوجی گھنے جنگل میں باغیوں کے تعاقب میں تھے، جب جمعرات کو یہ واقعہ پیش آیا۔ چند روز قبل اسی جنگل میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ مسلح حملہ آوروں کے پچھلے ہفتے ایک حملے میں سات شہری بھی ہلاک ہو گئے تھے۔