کشمیر میں ریاستی اسمبلی کو بحال کئے جانے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: جموں و کشمیر ایس سی، ایس ٹی بل پر بحث کرتے ہوئے وائی ]ایس آر سی پی کے اجودھیا رامی ریڈی ایلا نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی اسکیمیں تلنگانہ کے پسماندہ طبقات کے لیے چلائی جارہی ہیں۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹاس نے کہا کہ حکومت کو لداخ پر توجہ دینی چاہیے ، جہاں علاقے کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے ۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سندوش کمار پی نے حکومت سے جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کو بحال کرنے اور انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ۔ بل کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانا ضروری نہیں تھا ۔ یہ اس وقت کے حالات کے مطابق تھا اور اس کے لئے اس وقت کے بڑے لیڈروں کی رضامندی تھی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آدتیہ پرساد نے کہا کہ یہ بل جموں و کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنائیں گے ۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ ریاست کی ترقی کا باعث بن رہا ہے ۔ ریاست میں 5300 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں اور 58 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ ریاست کے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے طبقے ان سے مستفید ہو رہے ہیں۔ دیگر پسماندہ طبقات کو فوائد ملے ہیں۔