سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے جمعرات کو سرینگر کے مختلف علاقوں میں شدت پسند تنظیموں سے وابستہ مشتبہ افراد کے گھروں پر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔یہ کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت درج مختلف مقدمات کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئیں۔