سرینگر۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جہدکار شہلا رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں تعینات مسلح افواج رات میں کشمیریوں کے گھروں میں بلا اجازت داخل ہورہی ہے اور وہ لڑکوں کو اٹھارہی ہے اور عمداً دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ اشیائے مائحتاج کو بکھیر رہی ہے۔ تاہم ہندوستانی افواج نے شہلا کے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا اور انھیں ’’بے بنیاد‘’ قرار دیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے شہلا کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے لیکن شہلا نے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوی کا ثبوت پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔