کشمیر میں G-20 اجلاس کی ہندوستان کی تجویز مسترد:پاکستان

   

اسلام آباد:پاکستان نے ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس طلب کرنے کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں مجوزہ جی ٹوئنٹی اجلاس بلانیکی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئیکہا ہیکہ پاکستان‘ ہندوستان کی ایسی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کرتا ہے، جموں وکشمیرپاکستان اور ہندوستان کے درمیان تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ ہندوستان‘ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دارہے۔