کشمیر پر سوشل میڈیا پوسٹ کیخلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی پروفیسر اور صحافی شوہر پر مقدمہ

   

علیگڑھ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی پروفیسر اور ان کے صحافی شوہر کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا ہے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے کشمیر میں پائی جانے والی سیکوریٹی صورتحال پر سوشل میڈیا کے ذریعہ تبصرے کئے تھے۔ اس سے مبینہ طور پر معاشرہ کو ضرب پہنچی ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا سوشل میڈیا پر کیا گیا پوسٹ نامناسب تھا۔ وادی کشمیر میں صورتحال کو فوری بحال کرنے کیلئے زور دیا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’’سچ میں سمپرک ٹوٹ جانا کتنا خطرناک اور دکھت ہوتا ہے چاہے چندرائن ہو یا کشمیر اس پوسٹ میں اسرو مشن کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جو ستمبر میں چاند پر پہنچنے کے بعد ناکام ہوا تھا اور رابطہ منقطع ہوا تھا۔ ہندو مہاسبھا لیڈر اشوک پانڈے نے اس پوسٹ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔