نئی دہلی۔جموں کشمیر کے بشمول ملک بھر میں بی جے پی ایک شعور بیداری مہم کی شروعات کرے گی‘ جو ارٹیکل370کی منسوخی کو حق بجانب قراردیتے ہوئے‘
اس سے ہونے والے فوائد بتائے جائیں گے اور ساتھ میں ایک منسلک تعلیمی مہم ان ہی خطوط پر کشمیری عوام کے درمیان میں شرو ع کی جائے گی اور اس میں مقامی انتظامیہ اور مقامی سلف حکومتوں کوملوث کیاجائے گا۔
ذرائع نے کہاکہ مقامی طورپر شعور بیداری ان علاقوں پر جیسے دہشت گرد کے مار میں ائے جنوبی کشمیر شامل ہے میں توجہہ مرکوز کی جائیگی جہاں پر ارٹیکل370کی برخواستگی کے متعلق جانکاری نیوز پیپرس کی کم رسائی اور انفارمیشن کی کمی کے سبب درست انداز میں نہیں پہنچی ہے کو پہنچانے کاکام کیاجائے گا‘
اس کے علاوہ علاقے میں کمیونکشن کے راستے بھی بند ہیں اور انٹرنٹ خدمات بھی روک دئے گئے ہیں۔
ایک افیسر نے کہاکہ ”کئی کشمیری مقامی لوگ ارٹیکل370کی منسوخی کیاہے اور اس کے اثرات کیاپڑیں گے اس ضمن میں حقیقی طور پر واقف نہیں ہیں۔
لہذا مقامی انتظامیہ او رپنچایتوں کو یہ ذمہ داری تفویض کی جارہی ہے کہ وہ جموں او ر کشمیرکے خصوصی موقف کی برخواستگی کے متعلق عوام کو وجوہات اور فوائد سے واقف کراویں۔
اور اس بات کی بھی جانکاری دیں اس قدم کے بعد ریاست میں مرکزکی اسکیمات بھی نافذ ہوں گے جس کا راست فائدہ عوام کو ہوگا“۔
مذکورہ افیسر نے کہاکہ تعلیمی مہم پچھلے ہفتہ شروع کی گئی جس کو مختلف سطح تک لے جایاجارہا ہے‘ ضلع‘ تحصیل افیسر اور اسٹاف‘ کمیونٹیوں سے اس ضمن میں بات کررہے ہیں‘ محکمہ مال کے عہدیدار اور پنچایت افسران بھی اس عمل میں شامل ہیں