سری نگر۔ کشمیر کے ضلع کولگام میں کل رات نامعلوم افراد سٹیٹ بنک آف انڈیا کی ایک اے ٹی ا یم مشین اڑا لے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو نامعلوم افراد نے ایس بی آئی کی ایک اے ٹی ایم مشین کو رقم سمیت اڑا لیا۔ ایس پی کولگام گریندر پال سنگھ نے کہا کہ اس مشین میں کتنی رقم موجود تھی، کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔