کشن ریڈی سکندرآباد سے بی جے پی امیدوار

   

دتاتریہ ٹکٹ سے محروم ۔ امر سنگھ حیدرآباد سے مقابلہ کرینگے
حیدرآباد 19 مارچ ( سیاست نیوز ) سینئر بی جے پی لیڈر بنڈارو دتاتریہ حلقہ سکندرآباد سے انتخاب نہیں لڑیں گے اور یہاں سے بی جے پی نے کشن ریڈی کو امیدوار بنایا ہے ۔ پارٹی نے آج اپنی ایک فہرست جاری کی جس کے مطابق سکندرآباد حلقہ سے مرکزی قیادت نے کشن ریڈی کے نام کو قطعیت دی ہے ۔ یہاںسے بنڈارو دتاتریہ منتخب ہوئے تھے ۔ کشن ریڈی یہاں سے 2014 میں بھی مقابلہ کے خواہاں تھے ۔ دتاتریہ نے اس وقت بھی زور لگاکر یہ نشست حاصل کی تھی تاہم بی جے پی نے یہ واضح کردیا تھا کہ امیت شاہ کی قیادت میں پارٹی نوجوان قائدین کو موقع دینا چاہتی ہے ۔ دتاتریہ کو 2014 میںکامیابی کے بعد مرکزی وزارت بھی دی گئی تھی تاہم انہیں 2017 ستمبر میں وزارت سے سبکدوش کردیا گیا تھا ۔ بی جے پی نے ملکاجگری سے این رامچندر راؤ کو ‘ حیدرآباد سے امر سنگھ کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ محبوب نگر سے بھی پارٹی نے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے کیونکہ امید کی جا رہی ہے کہ جتیندر ریڈی ٹی آر ایس سے مستعفی ہوکر بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی نے نند کمار یادو کو چیوڑلہ سے ‘ شیام سندر کو بھونگیر سے ‘ جتیندر گپتا کو نلگنڈہ سے ‘ چنتا سمبھا مورتی کورنگل سے ‘ حسین نائک کو محبوب آباد سے ‘ واسو دیو راو کو کھمم سے ‘ بی سنجے کو کریمنگر سے ’ ڈی اروند کو نظام آباد ‘ باپو راو کو عادل آباد ‘ رگھونندن راو کو میدک سے اور لکشما ریڈی کو ظہیر آباد سے امیدوار نامزد کیا ہے ۔