کشن ریڈی نے دہلی میں کوویڈ ٹسٹ سنٹرز کا معائنہ کیا

   

نئی دہلی : مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے ہفتہ کو شمال مشرقی دہلی میں ریاپڈ اینٹی جین ٹسٹ سنٹرز کا معائنہ کیا اور کہا کہ مرکز نے حکومت دہلی کو کورونا وائرس وباء سے لڑنے کے لیے 277 کروڑ روپئے فراہم کیے ۔ کشن ریڈی کے ہمراہ صدر دہلی بی جے پی آدیش گپتا ، نارتھ ایسٹ دہلی کے ایم پی منوج تیواری اور دیگر پارٹی قائدین موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباء سے مل جل کر لڑنے کی ضرورت ہے اور اس میں کوئی سیاست نہیں ہونا چاہئے ۔ بلاعلامتی کورونا مریضوں کے پانچ روزہ کورنٹائن کے مسئلہ پر ریڈی نے کہا کہ اس تصفیہ ہوچکا ہے ۔۔