کشن گڑھ،وسنت کنج اسٹیشن کے درمیان میٹرو کی زیر زمین ٹنل کا افتتاح

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر امکنہ اور شہری امور و توانائی منوہر لال کھٹر نے آج تغلق آباد-ایروسٹی کوریڈور پر کشن گڑھ اور وسنت کنج اسٹیشنوں کے درمیان بنائی گئی زیر زمین سرنگ کا افتتاح کیا۔ کھٹر نے اس موقع پر کہا “دہلی میٹرو ریل کارپوریشن ( ڈی ایم آر سی ) کے ایک اور پروجیکٹ پربہت تیز رفتار سے کام جاری ہے ۔ یہ پروجیکٹ ایروسٹی ٹو تغلق آباد گولڈن لائن ہے ۔ میں، ڈی ایم آر سی کے افسروں اور اس سے وابستہ تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جن کی محنت اور لگن کی وجہ سے دہلی میٹرو نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔