کشیدگی کے بعد اڈانی نے ممبئی ائیر پورٹ ہیڈ کوارٹر کو گجرات منتقل کرنے کے اقدام سے کیاانکار

,

   

ممبئی کو فخر محسوس کرانے اورائیرپورٹ کے ماحولیاتی نظام کے ذریعہ ہزاروں ملازمتیں تشکیل دینے کے عزم کو بھی انہوں نے داہرایا۔


ممبئی۔ حال ہی میں کروائن جیول حاصل کرنے والے ہائی پروفائیل چھترا پتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ائیر پورٹ(سی ایس ائی ایم ائی) ہیڈ کوارٹر کو ممبئی سے احمد آباد منتقل کرنے کے اڈانی گروپ کے منصوبے پر شدید سیاسی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر مذکورہ کمپنی نے منگل کے روز اس طرح کی کسی بھی منصوبہ کی تردید کی ہے۔

مذکورہ اڈانی گروپ نے ایک بیان میں کہاکہ ”ممبئی ائیر پورٹ ہیڈ کوارٹر کی احمد آباد منتقلی کے افواہوں کی روشنی میں وہ ہم غیر واضح انداز میں کہہ رہے ہیں کہ ایم اے ائی ایے ایل اور این ایم ائی اے ایل ائیر پورٹس کے ہیڈکوارٹرس ممبئی میں ہی برقرار رہیں گے“۔

اس میں ممبئی کو فخر محسوس کرانے اورائیرپورٹ کے ماحولیاتی نظام کے ذریعہ ہزاروں ملازمتیں تشکیل دینے کے عزم کو بھی انہوں نے داہرایا۔ایک بڑی تنظیمی نو میں 18جولائی کے روز اس اڈانی گروپ نے کہاتھا کہ اس کے فیصلہ کیا کہ اڈانی ائیر پورٹ ہولڈنگ لمیٹیڈ جو سی ایس ایم ائی اے چلاتا ہے کا ہیڈکواٹرس ممبئی سے احمد آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے‘ جس سے کارپوریٹ او رہوابازی حلقوں میں سکتہ طاری ہوگیاتھا۔

مذکورہ تینوں برسراقتدار اتحادی شیو سینا‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی او رکانگریس نے منگل کے روز اس اقدام کی سختی کے ساتھ مذمت کی اور اس کو ملک کی معاشی درالحکومت ممبئی کی اہمیت کو کام کرنے والا”بڑے پیمانے پر تشکیل دیاگیا“ منصوبہ ہے۔


اڈانی گروپ کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی ترجمان سچن ساونت نے کہاکہ تمام کوششوں کے باوجود ممبئی کی اہمیت کو کم نہیں کیاجاسکے گا۔

اس سے قبل منگل کے روز اے اے ایچ ایل کے منصوبے پر انہوں نے کہاتھا کہ ”یہ ایک پیغام (وزیر اعظم) نریندر مودی کی طرف سے مہارشٹرا کے لوگوں کے لئے ہے۔ حال ہی میں سی ایس ایم ائی اے پر ’ڈانڈیا رقص‘بہت کچھ بتایاہے“۔

ساونت نے کہاکہ ”یہ ساری مشق سات سال قبل اس وقت شروع ہوئی تھی جب انٹرنیشنل فینانس سرویس سنٹر کا ممبئی سے گجرات منتقل کردیاگیاتھا“۔این سی پی ترجمان مہیش تپاسی نے کہاکہ ممبئی کی ترقی پر توجہہ دینے کے بجائے مہارشٹرا کے اخراجات پر مودی حکومت گجرات کی ترقی پر توجہہ مرکوز کررہی ہے۔

تپسی نے کہاکہ ”کچھ سالو ں قبل بلٹ ٹرین پراجکٹ کے ساتھ ممبئی احمد آباد کوجوڑنے کا انہوں نے فیصلہ کیاتھا۔ شکر ہے کہ ریاست کی عوا م نے اس کو مسترد کردیاہے“۔

شیو سینا کے کشور تیواری جو ایم او ایس کا درجہ رکھتے ہیں‘ جس سے انہوں نے یہ حاصل کیاہے کہ مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور مرکز مہارشٹرا کو نشانہ بنانا شروع کیاہے‘ ساتھ میں ریاستی بی جے پی ے مودی حکومت کے اشاروں پر اپنا سرہلایاہے۔ اگر اڈانی گروپ ایسا کوئی اقدام اٹھاتا ہے تو انہو ں نے احتجاج کا انتباہ دیاہے۔

ساونت نے اشارہ دیاکہ مہارشٹرا نے کبھی بھی اسی کاروباری اور صنعت کے ساتھ امتیاز نہیں کیاہے اور کھلے ہاتھوں اور وقار کے ساتھ ریاست کی ترقی میں جو کوئی بھی حصہ لیتا ہے ان تمام کا خیر مقدم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”اب سے اگلی بار ’ڈانڈیا‘ کے ساتھ ائیر پورٹ پر ’لیزم‘ رقص بھی منعقد کیاجائے“۔جولائی13کے روز اڈانی گروپ کے اے اے ایچ ایل نے کہاہ اس نے ممبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمٹیڈ اور مجوزہ ناوی ممبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیاہے۔

اس کے بعد اے اے ایچ ایل ائیر پورٹس کے خانگی ائیرپورٹ کا سب سے بڑا اپریٹر بن گیا ہے جس کے پاس بشمول ممبئی‘ ناوی ممبئی‘ احمد آباد‘ گوہائی‘ جئے پور‘ لکھنو‘ منگلورو اور تھروینینتھاپورم ائیرپورٹ کی نگرانی موجود ہے۔