کلاسیکی گلوکارہ پربھا اَترے کا دیہانت

   

ممبئی : مشہور کلاسیکی گلوکارہ پربھا اَترے کا ہفتہ کو مہاراشٹر کے پونے کے ایک خانگی اسپتال میں دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر91 برس تھی۔ ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں آج صبح ایک خانگی ہسپتال لے جاتے وقت دل کا دورہ پڑا اوران کی موت ہو گئی۔ اَترے کو 1990 میں پدم شری، 2002 میں پدم بھوشن اور 2022 میں پدم ویبھوشن سے نوازا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں کئی دیگر قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ وہ خیال، ٹھمری، غزل، بھجن، ڈرامہ سنگیت اور دادری کی پیش کش میں بہترین تھیں۔ انہوں نے موسیقی کی ساخت پر ‘سوارنگینی’ اور ‘سوارنجنی’ کتابیں بھی لکھی ہیں۔ ‘اپوروا کلیان’، ‘مدھور کونس’، ‘درباری کونس’، ‘پٹدیپ-ملہار’، ‘شیو کالی’، ‘تلنگ-بھیرو’، اور ‘روی بھیرو’ جیسے نئے راگوں کی دریافت کا سہرا ن کے سر ہے ۔