بھوبنیشور ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابقہ حود مختار ریاست کلاہنڈی کے راجہ ادیت پرتاپ دیو کا ایک خانگی دواخانے میں 71 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ وہ اڈیشہ اسمبلی کے 1974 ء سے 1977 ء تک رکن تھے ۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں ۔ ادیت دیو اور رانی پدما نجاری دیوی نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ بی جے پی کے ریاستی یونٹ کے صدر بسنت کمار پانڈا نے ان کے دیہانت پر رنج و غم کا اظہار کیا ۔