کلبھوشن یادو کیس: انڈیا کو وکیل مقرر کرنے کا ایک اور موقع

   

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلبھوشن یادو کیس میں ہندوستان کو وکیل مقرر کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ کلبھوشن کو سزا قانون کے مطابق نہیں ملی تو اسے بھی کالعدم قرار دے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل وسیع تر بینچ نے کلبھوشن کو وکیل کی فراہمی کے لیے وزارت قانون کی درخواست پر سماعت کی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید نے بتایا کہ دسمبر میں اس معاملے پر ایکٹ منظور ہوگیا ہے، ہندوستان کلبھوشن یادوکو وکیل فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا اور چاہتا ہے کہ یہ کارروائی رک جائے اور وہ عالمی عدالت انصاف سے رجوع ہوسکے۔