ان تینوں کی گرفتاری ممبئی پولیس نے ہریانہ سے کی ہے
ممبئی۔کلب ہاوز ایپ پر چیاٹ کے ضمن میں ہریانہ سے تین لوگوں کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیاہے ’جمعہ کے روز ایک عہدیدارنے بتایاکہ یہ گرفتاری مسلم خواتین کے خلاف مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کے پیش نظر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمعرات کی رات دیر گئے ممبئی کرائم برانچ نے سائبر پولیس کے جوانوں نے اس گرفتاری کو انجام دیاہے۔مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ گرفتار کئے گئے دوملزمین کو دن میں مقامی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ جمعہ کی صبح کو شیو سینا کی راجیہ سبھا ایم پی پرینکا چترویدی نے اس کیس میں گرفتاریوں پر سٹی پولیس کی ستائش کی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”قابل تعریف ممبئی پولیس انہوں نے کلب ہاوز چیاٹس کاکیس بھی حل کیااور گرفتاریاں بھی انجام دی ہیں۔ کہیں کوئی نفرت نہیں ہیش ٹیگ کلب ہاوز“
Kudos @MumbaiPolice , they have got cracking on the Clubhouse chats too and some arrests have been made. Say no to hate. #Clubhouse
— Priyanka Chaturvedi🇮🇳 (@priyankac19) January 21, 2022
چہارشنبہ کے روز دہلی پولیس نے کلب ہاوز ایپ کو ایک تحریر ی روانہ کی اور تلاش کرنے والے گوگل انجن کو جانچ کی تاکہ مبینہ اڈیو گروپ چیاٹ کے منتظمین کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں جس میں ”مسلم خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے گئے تھے“۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس اڈیو گروپ کے چند کے ممبرس کی بھی نشاندہی کی ہے‘ جس میں مرد او رعورتیں دونوں کمیونٹیاں شامل ہیں‘ جو تحقیقات کاحصہ ہے۔
مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ چہارشنبہ کے روز ایک ممبئی نژاد تنظیم نے سٹی پولیس میں ایک شکایت کلب ہاوزکے ضمن میں درج کرائی تھی او راس کو غیرکارکرد بنانے اور ایک مقدمہ درج کرنے کی مانگ کرتے ہوئے یہ شکایت درج کرائی گئی تھی