سری نگر :لسٹر یونیورسٹی کے طلبا نے چہارشنبہ کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر آف لائن امتحانات لینے کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی طلبا نعرہ بازی کر رہے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے کلاسز آن لائن لئے گئے تو امتحانات بھی آن لائن ہی لئے جانے چاہئے ۔اس موقع پر ایک طالب علم نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کلاسز آن لائن دئے اب ہمارے آف لائن امتحانات کے انعقاد کے لئے ڈیٹ شیٹ نکالا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح ہماری جان خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز لینے سے ہماری اچھی طرح سے پڑھائی نہیں ہوئی کیونکہ یہاں انٹرنیٹ کا مسئلہ رہتا ہے ۔موصوف نے کہا کہ ریاضی اور کمسٹری جیسے مضامین کی پڑھائی آن لائن کلاسز لے کر ممکن نہیں ہے ۔