کلکتہ: ایک اور تازہ ترین واقعہ، جئے شری رام نعرہ نہ لگانے پر ایک اور مسلمان پر حملہ

,

   

مغربی بنگال: ایک 26سالہ مدرسہ کے استاذ نے کہا ہے کہ انہیں ٹرین میں سفر کے دوران جے شری رام کہنے پر مجبورکیا گیا۔ جب انہو ں نے انکار کردیا تو انہیں شدید زد کوب کیا گی۔ انگریزی اخبار ”انڈین ایکسپریس“ کے مطابق حافظ محمد شاہ رخ حیدر نے بتایا کہ میں کننگ سے ہوگلی کیلئے سفر کررہا تھا۔ اس ٹرین کا نمبر 34531ہے۔ جب ٹرین سیلڈاہ ریلوے اسٹیشن کلکتہ پہنچی تو چند لوگ میرے پاس آئے اور مجھے جے شری رام کے نعرہ لگانے کیلئے کہنے لگے۔

جب میں نے انکا رکردیا تو وہ لوگ مجھے مارنے پیٹنے لگے اس دوران کوئی مجھے بچانے نہیں آیا۔ یہ واقعہ ڈھاکوریہ اور پارک سرکس اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ وہ مجھے سرکس اسٹیشن پر ٹرین سے باہر ڈھکیل دئے۔ وہاں کے مقامی لوگو ں نے میری مدد کی۔ حیدرنے بتایا کہ وہ کیس درج کروانے کیلئے ٹوپسی پولیس اسٹیشن گیا لیکن وہاں اسے ریلوے پولیس سے رجوع ہونے کیلئے کہا گیا۔ بلی گونگے ریلوے اسٹیشن پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہم شاہ رخ حیدر کے دعوی کی جانچ کررہے ہیں۔