حیدرآباد 9 فروری ( یو این آئی) جگتیال ضلع کلکٹرستیہ پرساد نے طلباء پر زور دیا کہ وہ حکومت سے فراہم رہائش کی سہولیات کا فائدہ اٹھائیں اور اعلیٰ سطح تک پہنچیں۔ ستیہ پرساد نے کل مہاتما گاندھی جیوتی راؤ پھولے بی سی ویلفیئر ریسیڈنشیل بوائز اسکول کا دورہ کیا اور طلباء کے ساتھ رات گزاری۔انہوں نے طلباء کی رہائش، کھانے اور تعلیمی حالات کا جائزہ لیا۔