نئی دہلی : دہلی میں کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے طور پر تعینات ایک نوجوان آئی اے ایس افسر نے ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازعہ کھڑا کر دیا ہے جس میں اسے ایک بچاری کا استقبال کرتے ہوئے اور اسے اپنی سرکاری کرسی پر بیٹھاکر تہنیت پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی اے ایس افسر تنازعہ میں آگیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افسر نے معافی مانگ لی تاہم انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہ دہرائیںریونیو ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ 2019 بیچ کے آئی اے ایس افسر لکشیا سنگھل، جنوب مغربی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے گرو کا احترام کر رہے تھے اور اس کا ان کی سرکاری ذمہ داری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق افسر کو وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ ایسی باتیں نہ دہرائیں۔ لکشیا کا کہنا ہے کہ اپنے گرو کو کرسی پر بٹھا کر وہ صرف ان کا احترام کر رہے تھے۔افسر نے کہاکہ وہ میری پیدائش کے وقت سے ہی میرے گرو رہے ہیں۔