کلکٹریٹ نظام آباد کی تنقیح ، ڈیوٹی سے غیرحاضر ملازم معطل

   

کلکٹر نارائن ریڈی کا دورہ ، مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ

نظام آباد۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج جدید کلکٹریٹ میں مختلف شعبوں جات کا علیحدہ علیحدہ تنقیح کی اور محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بغیر اجازت غیر مجاز طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر ملازم کو معطل بھی کیا ۔ واضح رہے کہ جدید کلکٹر یٹ کا حال ہی میں چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا تھا اور ایک ہی چھت کے نیچے تمام محکمہ جات کو جوڑ دیا گیا تھا ۔ ضلع کلکٹر نے کلکٹریٹ میں واقع تمام محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے محکمہ تعلقات و عامہ ،ڈی آرڈی او ، ڈی ایس او ،محکمہ تعلیمات ، ڈی ٹی ڈبلیو او ، بی سی ویلفیر کے علاوہ دیگر محکمہ کا علیحدہ علیحدہ طور پر جائزہ لیا ۔ جو ملازمین وقت کی پابندی کررہے ہیں یا نہیں اس بارے میں خاص طور پر جائزہ لیا اور عملہ کی کارکردگی اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے چند محکمہ جات میں ریکارڈس ، فائلس کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈس اور فائل کے تحفظ کیلئے منصوبہ بند اقدامات کرنے کے کلکٹریٹ اے او پرشانت کو ہدایت دی ۔ پہلی منزل میں واقع ویڈیو کانفرنس ہال اور کینٹین کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کینٹین پراشیا ء کی قیمتوں کا بورڈ آویزاں کرنے اور خامیوں کو نشاندہی کرتے ہوئے اسے مکمل کرتے ہوئے انجینئرنگ کے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر کے تنقیح کے موقع پر ایس ٹی ویلفیر محکمہ میں غیر مجاز طورپر غیر حاضر رہنے والے سدھیر نامی ملازم کو میمو جاری کرتے ہوئے معطل کرنے کی ہدایت دی۔