کلکٹریٹ کے باہر زیر جامہ کپڑے لٹکانے پر ٹیچر کیخلاف کیس درج

   

مظفر نگر ۔ 21 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ٹیچر جو سابق رکن مقننہ کے زمین پر ناجائز قبضہ کے خلاف 23 سال سے کلکٹر آفس پر دھرنا دے رہا تھا ، اسے کلکٹر کے دفتر کے باہر زیر جامہ کپڑے لٹکانے پر پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف دفعہ 509 کے تحت کیس بھی درج کرلیا گیا۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر شیام پال اتری نے بتایا کہ کلکٹریٹ کے پولیس انچارج سنجے کمار کی شکایت پر ٹیچر اجئے سنگھ کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ۔ اجئے نے حکام کی جانب سے ہدایت دینے کے بعد کلکٹریٹ کی عمارت سے دوسری جگہ منتقل ہوکر دھرنا جاری رکھا۔