کلیانہ لکشمی اسکیم کی رقم پر ہراسانی، خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) کلیانہ لکشمی اسکیم کی رقم کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ سرورنگر پولیس حدود میں واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ ادے شری جو دلسکھ نگر علاقہ کے ساکن شخص بال چندر کی بیوی تھی اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ادے شری کو ایک 9 ماہ کا بیٹا ہے۔ گذشتہ دنوں کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت اس خاتون کو سرکاری رقم حاصل ہوئی اور اس رقم کو دینے کیلئے شوہر اور سسرالی رشتہ دار ہراساں کررہے تھے۔ پولیس سرورنگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔