نئی دہلی۔کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مسلمانو ں سے فرانس کے اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔مولانا محمد عمرین محافظ رحمانی سکریٹری بورڈ اور سوشیل میڈیا ڈسک انچارج نے جمعرات کے روز یہ اعلان کیاہے۔
اسلام او رمسلمانوں کے خلاف فرانس کے ملعون صدر ایمونیل میکرون کی توہین آمیز تقریر کے خلاف یہ اعلان کیاگیاہے۔
پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی پر مشتمل چارلی ہیبڈو کے کارٹونس کی حمایت کرنے پرملعون میکرون کے خلاف بھوپال کے آزاد میدان میں مسلمانوں نے احتجاج کیاہے

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے مطالبہ کیاہے کہ مرکزی حکومت فرانس کے سفیر سے استفسار کرکے کے وہ اپنے ملک کے ”مخالف مسلم“ موقف کے خلاف احتجاج در ج کرے

مذکورہ اے ائی ایم پی ایل بی نے فرانس کے ملعون صدر کے بیان کی مذمت کی ہے مگر خارجی وزرات برائے ہند نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسلا م او رشدت پسندی کے حوالے سے میکرون کے موقف کے خلاف شخصی حملوں کی مذمت کی ہے
۔مذکورہ ایم ای اے میکرون کی حمایت میں آگے ائی اورکہاکہ مذکورہ حملہ عالمی وقار کی بنیادی سنجیدگی کی خلاف ورزی ہے
