درخواست گذار کو ہائیکورٹ سے رجوع ہونے سپریم کورٹ کی اجازت
حیدرآباد : /18 اگست (سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے نمائش کے انعقاد کیلئے ریاستی حکومت کے جی او کو چیلنج کرنے داخل درخواست نظرثانی پر درخواست گزار وکیل کو ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کی اجازت دی ۔ ہائیکورٹ کے وکیل خواجہ اعجاز الدین نے سپریم کورٹ میں خصوصی درخواست نظرثانی داخل کی تھی اور استدلال پیش کیا کہ نمائش سوسائیٹی کی جانب سے 2019 ء میں فائر سیفٹی کا این او سی حاصل کیا گیا تھا اور سوسائیٹی کی مدد کی غرض سے حکومت نے جی 693 جاری کیا ۔ وکیل نے کہا کہ تلنگانہ فائر سیفٹی ایکٹ 1999 ء رہنے کے باوجود حکومت نے جی او جاری کیا جو غیرقانونی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش 2019 ء میں آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں کروڑہا روپئے کی اشیاء خاکستر ہوگئے تھے اور بعض افراد زخمی ہوئے تھے ۔ اس پر ہائیکورٹ میں مفاد عامہ درخواست داخل کی گئی تھی اور /4 جنوری 2022 ء کو عدالت نے فیصلہ میں نمائش کے انعقاد کی اجازت دی تھی اور جی او نمبر 693 کے تحت نمائش کے انعقاد کو درست قرار دیا تھا ۔ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ ، اے ایس بوپنا اور جے بی پاڑدی واڑہ نے درخواست نظرثانی پر فیصلہ میں جی او کو چیلنج کرنے انہیں تلنگانہ ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کی اجازت دیدی ۔ ب