کمائی کا چوتھا حصہ ہتھیار پر خرچ کریں، بغیر اسلحہ کے امن و سکون ممکن نہیں : ہند و مہاسبھا کی ہندو ؤں سے اپیل

,

   

میرٹھ: ملک میں دسہرہ تہوار دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت پر منایا جاتاہے۔ اس موقع پر ملک کے منادر پر خصوصی پوجا دیکھی گئی۔ اترپردیش کے میرٹھ وجے دشمی کے موقع پر اکھیل بھارت ہندو مہاسبھا کے اراکین مسلح عبادت کی۔ اس دورا ن انہو ں نے کہا کہ اگر ہند و 200روپے کماتا ہے تو 50روپے ہتھیار کے لئے رکھ دو۔ انہوں نے مہاسبھا اراکین نے مطالبہ کیاہے کہ ملک کے سبھی ہندؤو ں کو زیادہ زیادہ ہتھیار خرید کردیں۔

ان کا موقف ہے کہ بغیر یا اسلحہ کے امن و امان ممکن نہیں۔ اکھیل بھارت ہندو مہاسبھا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وجے دشمی کے موقع پر ہندو طبقہ عوام کو یہ احساس دلاتا ہے کہ بغیر اسلحہ کے امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آچایہ چانکیہ نے بھی کہا تھا کہ اسلحہ کے بغیر امن و امان ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیر سے دفعہ 370کو ہٹانا ہو یا دہشت گردی کا خاتمہ ہو توآپ کو اسلحہ کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مبارک دن او رتہوار پر ہندو عوام کو یہ احساس دلانا ہیں کہ ا س ملک میں اسلحہ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوگا۔